پی آئی اے کے اثاثے کم قرضے زیادہ ، جلد جان چھڑوا لی جائے، نجکاری کمیشن کی رپورٹ مرتب

25 Oct, 2023 | 03:01 PM

(طیب سیف)نگران حکومت کی جانب پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قائم کیے گئے کمیشن نے رپورٹ تیار کر لی ہے .
نجکاری کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثے کم قرضے زیادہ  ہیں ، پی آئی اے کے 34 میں سے 15 جہاز اڑنے سے ہی لاچار  ہیں، باقی  19 جہاز فضاء میں ،جو کبھی اُڑتے تو کبھی رکتے ہیں،پرانے جہازوں میں اے ٹی آر اور ائیربس طیارے سر فہرست  ہیں ، پی آئی اے کے نیے طیارے صرف بوئنگ سیرییز کے ہی ہیں ،بوئنگ جہاز مدینہ ، ٹورنٹو ، ریاض اور کوالالمپور جیسے منافع بخش روٹس پر چلتے ہیں ، پی آئی اے نے تمام پرانے جہازوں کو ڈومیسٹک پروازوں کے لیے مختص کیا ہے ۔

ایندھن کا مسلۂ نہ ہونے کے باوجود 50فیصد ڈومیسٹک پروازیں منسوخ ہو جاتی ہیں،پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر 50 کروڑ روپے کا نقصان کر رہا ہے،پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 13 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،پی آئی اے کو سالانہ 156 ارب روپے درکار ہیں،پی آئی اے کا واحد حل نجکاری ہے جتنی جلد ہو سکے جان چھڑوا لیں،نجکاری کمیشن نے اس حوالے سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں