(ویب ڈیسک )بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے،برنٹ خام آئل کے مستقبل کے سودوں میں 1.76 ڈالر یا 2 فیصد فی بیرل کمی ہوئی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 1.76 ڈالر یا 2 فیصد فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 88.07 ڈالرہو گئی ہے جبکہ امریکی تیل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.75ڈالر یا 2.1 فیصد فی بیرل کم ہوئی جس سے امریکی خام تیل کی قیمت 83.74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔