سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کے قتل کا ڈراپ سین

25 Oct, 2023 | 12:40 PM

(عابد چوہدری) سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر بیٹے نےسوتیلے باپ کو قتل کردیا،  پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرلیا۔

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے سوتیلے باپ کو قتل کرنے پر  دانش اور اس کے ساتھی تنویر ڈوگر کو گرفتارکر لیا ہے۔
انسپکٹر قمر ساجد کا کہنا ہے کہ سوتیلا باپ مقتول خاور علی شاہ مستریوں کا کام کرتا تھا اور اس نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کا ملزم دانش کو رنج تھا۔
مقتول کے سوتیلے بیٹے دانش نے والد پر  فائرنگ کر کے مار ڈالا  اور موقع سے فرار ہو گئے تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزمان کو گرفتارکر کےاس سے  آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں