لاہور کا موسم تبدیل ہونے لگا،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

25 Oct, 2023 | 09:52 AM

Imran Fayyaz

 (کومل اسلم)شہر لاہور کا موسم تبدیل ہونے لگا، موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع نہیں۔ 

 دوسری جانب لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر برقرار ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 328 ریکارڈ کی گئی، مراتب علی روڈ پر 385،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 324، مال روڈ پر 309، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 278 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں