ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

رواں سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) 2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔ 28 اکتوبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور 29 اکتوبر رات کے 01 بجکر15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔ 

چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔ چاندگرہن پاکستان سمیت ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔ 

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔