محی الدین احمد وانی کی جگہ  ابرار احمد مرزا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بنا دیا گیا

25 Oct, 2023 | 06:30 AM

بابر شہزاد تُرک:  وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت محی الدین احمد وانی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔  ان کی جگہ ابرار احمد مرزا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیا ہے،۔

محی لدین والی کو  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محی الدین احمد وانی کو گزشتہ سال 27 اپریل 2022ء کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیس گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے ابرار احمد مرزا کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان حکومت تعینات کیا ہے، ابرار احمد مرزا ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات تھے، گریڈ 21 کے دونوں افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں