عندلیب عباس نے نئے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا

25 Oct, 2023 | 03:25 AM

حسن علی:   تحریک انصاف کی سینئیر موسٹ رکن سابق رکن اسمبلی عندلیب عباس استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ ان کے ساتھ  سعدیہ سہیل رانا، سمیرا بخاری بھی تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعندلیب عباس نے کہا نو مئی کو جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ماڈل ٹاؤن میں استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر میں تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی ۔آئی پی پی میں شمولیت کے موقع پر عندلیب عباس نے کہا ہمارا مقصد پہلے بھی لوگوں کی خدمت کرنا تھا اب بھی یہی ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ کوئی بھی فرد یا سیاسی جماعت اداروں یا پاکستان سے زیادہ بڑا نہیں ہو سکتا۔۔ سعدیہ سہیل رانا نے کہا 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں جو نہیں ہونے چاہئیں تھے ۔
 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر  کہا ہم تینوںاہم رہنماؤں کو  استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزیدخبریں