دِل کے نئے ہسپتال کی خوشخبری

25 Oct, 2023 | 12:23 AM

دُرِ نایاب: دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ اب لاہور میں نیا ٹراما سینٹر نہیں دل کا  مکمل ہسپتال بنے گا۔۔ پی آئی سی پر بھی مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔ سید محسن رضا نقوی نئے مشن پر گامزن ہو گئے۔

جناح ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ن محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ جناح اسپتال میں بھی انسٹی ٹویٹ آف کارڈیالوجی بنا رہے ہیں۔منصوبہ مکمل ہونے سے پی آئی سی میں رش کم ہوگا۔ ٹراما سنٹر بھی یہاں منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ایک بڑی بلڈنگ بن رہی ہے اسے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے طور پرفائنل کیا ہے.  اس نئے ہسپتال کے بننے سے پی آئی سی پر متیضوں کا لوڈ کم ہو گا ۔ ٹراما سینٹر کو بھی یہاں شفٹ کر رہے ہیں ۔

 

جناح ہسپتال کا وزٹ

نگران وزیراعلیٰ نے منگل کے روز جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہاں  ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی عیادت کی۔ علاج معالجے کا پوچھا۔ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ محسن نقوی نے جناح اسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں کی تیمارداری کی اوران سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی پوچھا۔وزیراعلیٰ نے مریضوں کی دلجوئی بھی کی ۔
محسن نقوی آرتھوپیڈک وارڈ کے واش روم میں صفائی نہ ہونے اور سرجیکل آپریشن تھیٹرز بند ہونے پر انتظامیہ پربرہم ہوگئے  اور انتظامات درست کرنے کے احکامات دیے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈیوٹی کے دوران زخمی پولیو ورکر کی عیادت بھی کی ۔ پولیو ورکر کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا ۔

جناح ہسپتال میں ہیلتھ  منسٹری کی ٹاپ ہرارکی کا اجلاس

وزیراعلی ٰپنجاب نے جناح ہسپتال میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس میں وزیرصحت، وزیراطلاعات اور سیکرٹری ہیلتھ شریک ہوئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو ہسپتال میں جاری پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ جناح ہسپتال میں پراگریس تھوڑی سلو ہے باقی تمام ہسپتالوں میں کام شروع ہو گیا لیکن یہاں نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا ایک بڑی بلڈنگ بن رہی ہے اسے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے طور پرفائنل کیا ہے اس سے پی آئی سی پر لوڈ کم ہو گا ۔ ٹراما سینٹر کو بھی یہاں شفٹ کر رہے ہیں ۔ 

جناح ہسپتال کے بورڈ کی میٹنگ

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ہفتہ کو بورڈ کی میٹنگ بلائی جا رہی ہے ۔ جناح ہسپتال میں گائنی سرجری کے وارڈز کی بہت بری حالت ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال میں یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کا بھی معائنہ کیا۔

مزیدخبریں