(ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔اداکار عثمان مختار کی اہلیہ نے بھی اس معاملے پر بات کرتے اہم بیان دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق فیروز خان اور علیزے سلطان نے گزشتہ ماہ 21 ستمبر کو طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، انہیں دو بچے بھی ہیں۔علیزے سلطان نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
بعد ازاں فیروز خان نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے درمیان 3 ستمبر 2021 کو طلاق پائی، جس کے بعد انہوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق 19 دسمبر کو کراچی کی فیملی کورٹ میں مقدمہ کیا، جس پر سماعتیں جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے ایک ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ' اداکارہ اشنا شاہ کو اتنے ٹویٹس کیوں کئے کہ وہ ساتھی اداکار فیروز خان کی حرکتوں پر آواز اٹھائے؟ساتھی مرد، ان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار، پروڈیوسر کیوں نہیں اس معاملے کی مذمت کرتے؟صرف خواتین پر ہی بوجھ کیوں؟ سب کچھ ہم ہی کریں؟
واضح رہے کہ سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں فیروز خان کی سابق اہلیہ کے چہرے، بازؤں پر تشدد کے نشانات واضح نظر آرہے ہیں۔
Please read the entire thread. https://t.co/IIFLdZif5O
— Zunaira Inam Khan (@ZunairaInam) October 25, 2022