(ویب ڈیسک) کینیا میں شہید کئے گئے سنیئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، ارشد شریف کو گزشتہ روز کینیا پولیس نے بیدردی سے گولی مار کر شہید کردیاگیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے گزشتہ روز فائر کرکے قتل کردیا تھا، کینیا پولیس حکام نے فائرنگ میں ملوث چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ میت رات ایک بج کر5 منٹ پر فلائٹ کیو آر 0632 سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے گی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ زندگی چلتی رہتی ہے مگراپنے پیاروں کو کھونا آسان نہیں، ارشد شریف صرف ایک صحافی نہیں تھا، وہ ایک بہادر، نڈر اور ہماری جنگ لڑنے والا، جرات مند صحافی، محب وطن، وہ جو برسوں سے ڈٹا ہوا تھا سوال پوچھنے کی جرات رکھتا تھا, مسکراتے ہوئے ایکسپوز کرتا تھا، نوجوان کو سوال کرنے کا سلیقہ سکھایا۔
View this post on Instagram