سر درد کی دوا درد سر بن گئی

25 Oct, 2022 | 09:38 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)سر درد کی دوا درد سر بن گئی ، پیناڈول کی شدید قلت برقرار،شہری خوار ہونے لگے، ڈینگی بخارکے مریض دوا ڈھونڈتے ہوگئے بدحال ، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کو پیناڈول کی مطلوبہ سپلائی بحال کروانے کی استدعا بھی بے سود  رہی۔
سر درد اور بخار میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا پیناڈول کی کئی ماہ سے جاری قلت کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے ۔ لاہور میں پیناڈول کی سپلائی طلب کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہری اور خاص طور پر ڈینگی بخار کے مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ پیناڈول کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ڈریپ کو بھی مراسلہ بھجوایا گیا لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔

مزیدخبریں