ضمنی الیکشن میں شکست، ن لیگ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری  عہدے سےمستعفی  

25 Oct, 2022 | 08:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ضمنی الیکشن میں ناکامی پر پاکستان مسلم لیگ ن لیگ لاہورڈویژن کے جنرل سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظمیی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے سے استعفی صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو ارسال کیا۔استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن کے 3 ضمنی الیکشن میں سے 2 میں ہمیں شکست ہوئی، سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیتا ہوں، گزارش ہے ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔

مزیدخبریں