(ویب ڈیسک) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق 5 سالہ پروگرام ایل ایل بی حصہ اول و دوئم کا دوسرا سالانہ امتحان 2021 جو کہ 27 اکتوبر سے شروع ہونا تھا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن میں بیان کیا گیا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا، امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا،جامعہ زکریا ملتان کے نائب ناظم امتحانات کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔