ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افواہیں دم توڑ گئیں؛ ارشد شریف کے کینیا جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

arshad sharif murder in Kenya
کیپشن: arshad sharif murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو گزشتہ روز کینیا پولیس نے بیدردی سے گولی مار کر شہید کردیا،   ارشد شریف کینیا کیوں گئے تھے اس حوالے سے زیر گردش تمام افواہیں دم توڑ گئیں، شیخ رشید نے اصل وجہ بتا دی۔

تفصیلات کےمطابق  صحافت کی دنیا کا ایک درخشاں ستارہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو  کینیا کی پولیس نے گزشتہ روز فائر کرکے قتل کردیا تھا،   کینیا پولیس حکام نے فائرنگ میں ملوث چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔مرحوم کا جسد خاکی نیروبی سے فلائٹ کیو آر 1342 کے ذریعے قطر پہنچا دیاگیا۔ جسے آج شام7 بج کر35 منٹ پردوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ میت رات ایک بج کر5 منٹ پر فلائٹ کیو آر 0632 سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے گی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی لیگ کے سربراہ   شیخ رشید احمد نے ایک بیان دیا، نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے اس بیان میں کہا کہ ارشد شریف کی تدفین اچھے طریقے سے کریں گے،سچ کی خاطر جان دی، ان کو گولی لگی ہے کینیا پولیس نے بھی یہ کہہ دیا ہے، ارشد شریف نے جس محنت کے ساتھ صحافت کی، جو ڈاکومنٹ لارہا تھا جو مووی آرہی تھی کرپشن پر اصل میں وہ اسی کے لئے کینیا گیا تھا، وہ اسی کینیئن پرسن کے ساتھ آخری دستخط کرنے جارہا تھا،اس مووی کو روک رہے تھے وہ کرپٹ لوگ جو ہر چیز خرید سکتے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ کرپٹ مافیا جو اپنے کیسز ختم کرسکتے ہیں، منی لانڈنگ کرسکتے، جو قانون کو خرید سکتے ہیں، ان کی شکست قریب ہے اور یہ منہ کے بل گریں گے، قیامت تک ارشد شریف کا نام زندہ رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer