کتےنے پانی میں ڈوبنے والے کو کیسے بچایا؟ویڈیو دیکھیں

25 Oct, 2022 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) کرہ ارض پر خوفناک،خونخوار،امن پسند پالتو جانور پائے جاتے ہیں،بہت سے لوگوں کو پالتو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پالتو کتے کی وفاداری دکھائی گئی، کتے نے ڈوبنے والے نوجوان کی جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق جانور پالنے کے شوقین افراد ان کی خوب خاطر کرتے ہیں،گرمی،سردی، بارش،طوفان اور حالات خراب ہونے پر ان کے تحفظ کے لئے فکرمند رہتے ہیں،عصر حاضر میں انسانوں پر ظلم ستم سرعام ہورہا ان پر ہونے والے مظالم کا  مداواح کرنے والا کوئی نہیں ہوتا، مگر یہ جانور اپنے محسن کو نہیں بھولتے اور مصیبت پڑنے پر کچھ نہ کچھ ضرور ایسا کرتے ہیں کہ مزید نقصان نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان پانی کےپول کے کنارے کھڑے ہیں، ایک نے دوسرے کو دھکا دیا اور وہ پانی میں جاگرا، یہ سارا منظر دیکھ کر عمارت پر موجود پالتو کتے سے نہ رہا گیا اور اس نے بھونکنا شروع کردیا، بے چینی کی کفیت میں وہ فوراً عمارت سے نیچے آیا اور پول میں ڈوبنے والے کو بچانے کے لئے اونچی آواز میں بھونکتا رہا تاکہ کوئی اس کی آواز سن کر آئے اور غوطے کھاتےنوجوان کو پانی سے نکالے۔

جب کوئی نہیں آیا تو پالتو کتے نے پانی میں چھلانگ لگا دی اور تیرتا ہوا اس نوجوان کے پاس پہنچا اور پول کے کنارے کی طرف دھکیلنے لگا، نوجوان نے کنارے کے سہارے پانی سے باہر آگیا۔

مزیدخبریں