شہریوں کے لئے زبردست سہولت متعارف

25 Oct, 2022 | 05:49 PM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی)دودھ خالص ہے یا ملاوٹی، لاہور بھر میں گھر گھر جا کر نمونے ٹیسٹ کرنے کا عمل جاری،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، شادمان ،وحدت کالونی اور اسلام پورہ میں گھروں سے دودھ کے نمونے لئے گئے۔
دودھ خالص ہے یا ملاوٹی ,لاہور بھر میں گھر گھر جا کر نمونے ٹیسٹ کرنے کا عمل تیز کردیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، شادمان ،وحدت کالونی اور اسلام پورہ سے نمونہ جات حاصل کئے گئے۔فری ملک ٹیسٹنگ کیمپس میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اور رضاکار موجود رہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سٹوڈنٹ ایمبسڈرز کے ہمراہ گھر گھر جا کر لوگوں کو کیمپ کے حوالے سے آگاہی دی ۔

فری ملک ٹیسٹنگ کیمپس لاہور کے ہر علاقے میں 2 دن کے لیے لگائے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور بھر میں کل 80 سے زائد جگہوں پر کیمپس لگائے جائیں گے۔کیمپس میں جدید موبائل ملک ٹیسٹنگ لیارٹری کے ذریعے موقع پر رزلٹ دیے جا رہے ہیں۔

مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ طلباء گھر گھر جا کر لوگوں کو مفت دودھ اور نیوٹریشن سکریننگ کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔ شہریوں کیلئے فری ملک ٹیسٹگ کے ساتھ ساتھ نیوٹریشن ڈیسک بھی لگایا گیا ہے۔نیوٹریشن ڈیسک میں ہائیٹ، ویٹ، باڈی ماس انڈیکس اور فیٹ اینالائیزر جیسے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خاتمے کے لیےسب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
 

مزیدخبریں