اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر، سعودی ریال، درہم، برطانوی پاونڈ سستے

25 Oct, 2022 | 05:31 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224.90 روپے سے کم ہوکر 222.90 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 220 روپے 65 پیسے پر برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے سستاہوکر 252.50 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 60 پیسے کمی سے 64 روپے کا ہوگیا  جبکہ سعودی ریال 60 پیسے کمی کے بعد 59 روپے 10 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں