عوام کیلئے خوشخبری! ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

25 Oct, 2022 | 05:10 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  انٹربینک میں ڈالر کی قدر  میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا۔آج منگل کے روز بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور   ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 73 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 222.90 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں