عمران خان کی مشکلات میں اضافہ،الیکشن کمیشن کا ایک اور وار

25 Oct, 2022 | 03:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے شوکاز معطلی کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، ہائیکورٹ نے 21 ستمبر کا عبوری حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی، الیکشن کمیشن نے شوکاز معطلی کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، ہائیکورٹ کی جانب سے 21 ستمبر کا عبوری حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

 درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،قانون کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کیے،تسلی بخش جواب نہ ملنے پر تینوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، ہائیکورٹ کے عبوری حکم کو قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ 

ہائیکورٹ کے عبوری حکم سے الیکشن کمیشن کا اختیار کم کرنے کی کوشش کی گئی،الیکشن ایکٹ کی سیکشن 10 آرٹیکل 175 اور 204 سے متصادم نہیں۔

مزیدخبریں