(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10، 50 ، 100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ رکھنے والوں کے لئے اہم اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے بینک نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی، اب شہری 31 دسمبر 2022 تک نوٹ تبدیل کرواسکتے ہیں۔ یہ بینک نوٹ مرکزی بینک کے کسی بھی دفتر سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔31 دسمبر کے بعد یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی قرار پائیں گے۔
The last date to exchange old designed large size banknotes of Rs 10, 50, 100 & 1000 is December 31, 2022. These old design banknotes can be exchanged from the counters of #SBP BSC offices across the country till December 31, 2022. Details: https://t.co/g8oJf1kmhs pic.twitter.com/Xk6ma63UxQ
— SBP (@StateBank_Pak) October 25, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈئزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی لیکن اسٹیٹ بینک نے آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھادی تھی۔