ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف قتل معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

Arshad Shareef-IHC Remarks
کیپشن: Arshad Shareef-IHC Remarks
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے ریمارکس دیئے  کہ سینئر صحافی ارشد شریف  کے قتل   کےمعاملے پر ابھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے استدعا کی کہ ارشد شریف کی میت بھی آج پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پاکستانی حکومت نے دبئی حکومت سے ارشد شریف کی ڈی پورٹ کرنے کا کہا تھا، ارشد شریف یہاں سے گئے تو 13 مقدمات ان کے خلاف درج تھے۔

وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندے پیش ہوئے اور معاملے کی رپورٹ جمع کرائی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی ارشد شریف کی فیملی کے پاس  گیا ہے؟ کیا انہیں کوئی معاونت چاہیے؟ 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے،اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ عدالت نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں ارشد شریف کیس کے سوا باقی تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دیا تھا۔