ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی ارشد شریف کے قاتل پکڑے گئے؛ نئے انکشافات

arshad sharif murder, accused arrested
کیپشن: arshad sharif murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا۔ میت آج رات پاکستان پہنچے گی۔ کینیا پولیس حکام نے فائرنگ میں ملوث چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ ارشد شریف کی گاڑی کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز  پاکستانی صحافی ارشد شریف کاکینیا میں بہیمانہ قتل کردیا گیا، مرحوم کا جسد خاکی نیروبی سے فلائٹ کیو آر 1342 کے ذریعے قطر پہنچا دیاگیا۔ جسے آج شام7 بج کر35 منٹ پردوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ میت رات ایک بج کر5 منٹ پر فلائٹ کیو آر 0632 سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے گی۔

نیروبی پولیس نے پاکستانی صحافی کے قتل کی سنگین غلطی کا اعتراف کر کے تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔ کینین میڈیا کےمطابق زیرحراست پولیس اہلکاروں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ کینیا کے مقامی صحافی نے ارشد شریف کی گاڑی کی ویڈیو بھی پوسٹ کر دی۔ گاڑی پر بے رحم گولیوں کے نشانات واضح ہیں۔
کینیا پولیس نےایک شہری کی جانب سے گاڑی چور اوربچےکےاغوا کی کال پر کارروائی کے دوران ارشد شریف کو غلطی سےگولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ افسوس ناک واقعہ میں ارشد شریف سر پرگولی لگنےسےموقع پرہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود خرم نامی دوسرا شخص محفوظ رہا۔ ارشد شریف کے اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں کی جائےگی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور کینیا کے صدر کے ٹیلی فونک رابطے سے میت کی پاکستان روانگی سے متعلق قانونی امور تیزی سے مکمل کیے گئے۔وزیراعظم نے ارشد شریف کے قتل کی شفاف اورمنصفانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer