ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی ناگہانی موت پر امریکا بھی میدان میں آگیا؛ بڑا بیان جاری

America big statement death of Arshad Sharif
کیپشن: Arshad Sharif death, America big statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صحافت کی دنیا کا ایک درخشاں ستارہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا،  سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا پولیس نے بیدردی سے گولی مار کر شہید کردیا،  سینئر  صحافی ارشد شریف کی وفات پر امریکا بھی اہم بیان منظرعام پر آیا ہے۔

امریکا نے سنیئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کینیا حکومت پر زور دیا ہے کہ واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔

نیڈ پرائس نے   ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، امریکا صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے، آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہوئے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج پاکستان پہنچے گا۔  ارشد شریف کا جسد خاکی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 3 بجے روانہ ہوگا۔ غیر ملکی پرواز کینیا سے دوحہ جائے گی جہاں سے جسد خاکی کو آج شام ساڑھے 7 بجے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer