پنجاب حکومت کا خزانہ خالی ہوگیا

25 Oct, 2022 | 12:31 PM

قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا خزانہ خالی ہوگیا، خزانے کی دیوی صرف وزیراعلٰی کے علاقے پر مہربان، تمام محکموں کی ترقیاتی سکیمز  کی سمریاں مسترد کر دی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے خزانہ خالی ہونے پر تمام محکموں کی ترقیاتی سکیمز کی تمام سمریاں مسترد کر دی ہیں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی بھی تمام نئی ترقیاتی سکیمز کی سمریاں مسترد کر دی گئی ہیں، محکمہ خزانہ نے یہ سکیمز اگلے ترقیاتی پروگرام میں رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علاقے گجرات اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کے علاقے منڈی بہاؤالدین کی ترقیاتی سکیمز کی سمریاں منظور کرنے کا رجحان جاری ہے۔

 

مزیدخبریں