ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے ایک جان لے لی

25 Oct, 2022 | 11:27 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے 34 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا 34 سالہ بٹو گوگوئی نامی شخص پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گیا تاہم  متوفی کے دوست اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 متوفی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے سنیما ہال گئے ہوئے تھے جہاں اونچی اور سنسنی خیز آوازوں کے باعث بٹو گوگوئی کو دل کا دورہ پڑا۔

شائقین کرکٹ کے لیے پاک بھارت میچ کسی اعصاب شکن سے کم نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ کمزور دل کے افراد کو چاہیئے کہ وہ میچ دیکھنے سے گریز کریں۔

دریں اثناء ضلعی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے بٹو کی باڈی کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

 

مزیدخبریں