ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ , پہلا بڑا استعفیٰ آگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ , پہلا بڑا استعفیٰ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ 

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے.فل سمنز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-25/news-1666675171-9725.jpg

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکی تھی اور 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔