(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہوئے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج پاکستان پہنچے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کا جسد خاکی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 3 بجے روانہ ہوگا۔ غیر ملکی پرواز کینیا سے دوحہ جائے گی جہاں سے جسد خاکی کو آج شام ساڑھے 7 بجے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا،
واضح رہے کہ کینیا میں قتل کیے گئے سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد کو پولیس نے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان میں ہوگی ۔