کونساوٹامن ہمیں قبل از وقت  بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے؟

25 Oct, 2021 | 09:56 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ہمارے جسم کو مختلف قسم کے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے، کسی بھی وٹامن کی کمی سے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

  وٹامن ڈی کو ہمارے جسم کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے،وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس کی کمی جِلد پر کیل مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی کمی جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کا باعث بن سکتی ہے۔  جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جِلد کے بہت سے مسائل جیسے خشک جِلد کا باعث بن سکتی ہے۔

 سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم  انڈے کی زردی، بعض مچھلیاں (سالمن ، سارڈینز، ٹونا) ، اور وٹامن ڈی سے بھرپور دیگر غذائیں۔وٹامن ڈی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہلکے سے درمیانے درجے کی سوزش کے طور پر کام کرتا ہے۔وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جِلد کو جراثیم اور نقصان دہ کیمیکل سے بچاتا ہے۔وٹامن ڈی ماحولیاتی نقصانات کو کم کرتا ہے، یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور ہمیں قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن ڈی بیماری کو روکنے اور افسردگی کو کم کرنے اور کچھ کینسروں سے بچانے میں بھی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن ڈی موڈ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، ایک تحقیق کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد جنہوں نے وٹامن ڈی سپلیمنٹس وصول کیے ان کی علامات میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔

مزیدخبریں