ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ سٹیٹس لگانے والے صارفین کیلئے اہم خبر

WhatsApp from Facebook is a FREE messaging and video calling app
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کے ذریعے سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا آسان ہوا ۔

 واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے کو ایک اور خوشخبری سنا ئی۔

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر ایک نیا فیچر ’ UNDO ‘متعارف کروادیا،واٹس ایپ کا نیا فیچر UNDO گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔

فیچر UNDO کے ذریعے واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کے لیے واٹس ایپ اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا،ابھی قبل واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس ڈیلیٹ کے آپشن کے ذریعے لگایا گیا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرسکتے ہیں لیکن اب اس نئے فیچر سے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

واٹس ایپ اسٹیٹس UNDO اور ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کو اب ڈیلیشن پروسیس سے گزرنا ہوگا، بعد ازاں  اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔

 فی الحال یہ فیچر بیٹا پروگرام کے لیے پیش کیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ زیر غور فیچر  سمیت مزید کئی فیچر بھی واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں واٹس ایپ نے چیٹ محفوظ کرنا کا طریقہ بتایا تھا،اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر ایکٹو کرنے کے لئے سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جانا ہو گا جہاں پرفنگرپرنٹ لاک کا آپشن موجود ہےاس کو  آن کریں اور اپنا فنگرپرنٹ کنفرم کر دیں اس کے بعد آپ لاک کی ٹائمنگ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ واٹس ایپ کھلا رہنے پر کتنی دیر بعد خود بخود لاک لگ جائے۔ 

واٹس ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس کے صارفین کے لئے بھی دستیاب ہے،آئی او ایس صارفین بھی سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں ،یہاں آخر میں سکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا ،اس میں جا کر آپ ’ٹچ آئی ڈی‘ یا ’فیس آئی ڈی‘ کے ذریعے واٹس ایپ ان لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

  

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer