(ویب ڈیسک) افسوس ناک حادثے میں سرکاری سکول کی ٹیچر کی لاپرواہی کی وجہ سے 4 طالبات کار کے نیچے آگئیں، خاتون ٹیچر سے کار کی بریک کی بجائے سپیڈ دبا ہوگئی دی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے مزارات کے شہر ملتان میں مسلم گرلز سکول کلمہ چوک کی خاتون ٹیچر نے کار کی بریک کی بجائے سپیڈ دبا دی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول ٹیچر اسمبلی کے دوران گاڑی پارکنگ میں لگارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کا نام عمارہ ہے جو کہ دسویں کلاس میں پڑھتی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی طالبہ فضا سمیت 3 بچیوں کو ملتان نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد سکول پہنچ گئی،سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام نے اناڑی ڈرائیور اور سکول پرنسپل کو معطل کر دیا،پولیس کے مطابق وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملتان میں گورنمنٹ پائلٹ سکول کی ٹیچر اقرا نے دوران اسمبلی کار پارک کرنے کی کوشش کی لیکن بریک کی بجائے ریس دینے سے کار بے قابو ہو گئی جس سے تین طالبات موقع پر زخمی ہو گئیں تاہم دسویں کلاس کی طالبہ سعدیہ نشتر ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔