(جمالدین جمالی)کاروباری قرض کی ادائیگی نہ کرنے کا معاملہ, بینکنگ کورٹ نے کروڑوں روپے کی نادہندہ آئی یو ٹیکسٹائل ملز فیروز پور روڑ کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا۔
بینک آف پنجاب گلبرگ برانچ کے دعوی پر نیلامی کا فیصلہ ہوا بینکنگ کورٹ کے جج ندیم گلزار نے گروی پراپرٹی کی نیلامی کا شیڈول جاری کیا، آئی یو ٹیکسٹائل ملز کے مالکان اشفاق الرحمان ٫مسز ملیحہ سلمان اور محمد علی رحمان خان کی پراپرٹی کی نیلامی کا حکم دیا گیا ہے نادہندگان پر بینک کاچار کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار قرض واجب الادا ہے۔
عدالتی ڈگری جاری ہونے پر نادہندگان نےقرض واپس نہیں کیا، عدالتی فیصلہ کے مطابق اب نادہندگان کی فیروز پور روڈ پر دس کنال اراضی نیلام کیا جائے گی اور 27 نومبر کو نیلامی ہو گی۔
عدالت نے کورٹ اکشنر کو پراپرٹی کے اشتہارات چسپاں کرانے کا حکم دیا، عدالت کی جانب سے ظہیر احمد سعید ایڈووکیٹ کو اکشنر مقرر کیا گیا ہے۔