آریان کی رہائی کے لئے شاہ رخ سے کتنی رقم مانگی گئی،گواہ کا عدالت میں بیان

25 Oct, 2021 | 06:32 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) فلم سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے خلاف منشیات کے کیس میں ایک گواہ نے الزام عائد کیا ہے کہ این سی بی کے تفتیش کاروں نے آرین کی رہائی کے لیے شاہ رخ خان سے  بطور رشوت بھاری رقم مانگی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پربھاکر سائل اس معاملے میں این سی بی کے ساتھ کام کرنے والے ایک مبینہ پرائیوٹ جاسوس کے پی گوسوائی کے محافظ ہیں اور اس معاملے میں این سی بی کے ایک گواہ ہیں۔
عدالت میں داخل کے گئےایک حلف نامے میں پربھاکر نے  نے دعویٰ کیا ہے کہ گوسوائی نے تین اکتوبر کی صبح شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ڈلڈانی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے گوسوائی کو فون پر ایک شخص سے باتیں کرتے  بھی سنا جس میں مبینہ طور پر گوسوائی نے کہا کہ معاملہ 18 کروڑ پر طے ہوا ہے جس میں سے 8 کروڑ این سی بی کے تفتیش کار سمیر وانکھیڑے کو دیے جانے تھے۔پربھاکر نے بیان حلفی میں یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ تفتیش کار سمیر وانکھیڑے نے ان سے کئی سادہ کاغذات پر دستخط کرائے تھے۔
 دوسری جانب این سی بی نے ان الزامات کو پوری طرح مسترد کیا ہے، بیورو کے سربرا ہ کے مطابق اس معاملے کی تفتیش چیف ویجلینس افسر سے کرائی جائے گی۔سمیر وانکھیڑے نے ممبئی  پولیس سے شکایت کی ہے کہ انہیں فرضی معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پیر کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں بھی ایک بیان حلفی داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرین خان کیس میں ان کے گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں