ڈالر اور پاؤنڈ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

25 Oct, 2021 | 06:01 PM

Malik Sultan Awan

اشرف خان:ڈالر کی رفتار کو بریک ہی نہیں لگ رہے، انٹربینک میں ڈالر تینتالیس پیسے مہنگاہوکر ایک سو چوہتر روپے تینتالیس پیسے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر ایک روپے بیس پیسے مہنگاہوکرتاریخ میں پہلی بار ایک سو پچہتر روپے پچاس پیسے پر فروخت ہونے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 174 روپے 43 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ساڑے پانچ ماہ میں ڈالر 22 روپے سے زائد مہنگا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضون کا بوجھ مزید 2500 ارب روپے بڑھ چکا ہے ۔ کراچی چیمبر کے صدر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی پہلے ہی بہت بڑھ چکی ہے اب مزید بڑھ جائے گی ۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک دن میں ایک روپے بیس پیسے مہنگاہوکر تاریخ میں پہلی بار 175 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔یورو 1روپے 30 پیسےمہنگاہوکر 203روپے 50 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے 90 پیسے مہنگاہوکر تاریخ میں پہلی بار 241 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ۔ جو درآمدای اشیا کی قیمت مزید بڑھا دے دی۔

مزیدخبریں