ویب ڈیسک : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے روہت شرما کو ٹیم سے نکالنے کے سوال کو ہنسی میں اڑا دیا۔
رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے پرفارمنس کے ایشو پر بھارتی بیٹر اور اوپنر روہت شرما کو ٹیم سے نکالنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کونظر انداز کیا۔
یادرہے پاک بھارت میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی میڈیا تلملایا ہوا ہے اور اپنے کھلاڑیوں کو بھی نہیں بخشا جارہا۔ بھارتی میڈیا اور عوام نے روہت شرما، کے ایل راہل، محمد شامی، بھونیشور کمار اور سوریہ کمار یادو کو شکست کا ذمہ دار ٹہرایا ہےاور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کو ٹرول کیا جارہا ہے۔
محمد شامی چونکہ مسلمان ہیں اور آسان ہدف اس لئے سب سے زیادہ تنقید ان پر ہورہی ہے اور ان پر پاکستان سے رشوت تک لینے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔