سٹی 42 : ریلوے کی انوکھی منطق، اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنا میں شرکاءکو روکنے کےلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ بذریعہ ٹرین لاہور اور پشاور سے راولپنڈی جانے والے فرد واحد کی بجائے صرف فیملیز کو ہی مینوئل اور ای ٹکٹیں جاری کرنے کی ہدایات جاری.
اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنا میں شرکاءکو روکنے کےلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، فرد واحد کی بجائے صرف فیملیز کو ہی مینوئل اور ای ٹکٹیں جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں،چیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے لاہور،راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردیں، کسی بھی فرد واحد کو سفری ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے احکامات تک لاہور اور پشاور سے راولپنڈی سیکشن پر سفر کسی بھی ٹرین یا کلاس میں فرد واحد کو ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔موجودہ حالات کے پیش نظر صرف فیملز کو ہی سفری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ریلوے کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سسٹم میں ای ٹکٹ صرف فیملیز کو ہی جاری ہو گا، ذرائع کے مطابق فیصلے سے اس سیکشن پرکام یا کسی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔فیصلے سے ریلوے کے ریونیو پر بھی اثر پڑے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں فرحد واحد کی بجائے فیملیز کے لیے ٹکٹ جاری کرنے کا قومی شاہراہیں بند ہونے سے ٹرینوں میں بڑھتے رش کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ رش کے باعث فیملیز کو پریشانی سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین ریلوے کا کہنا تھا کہ جمعہ کو صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کریں گئے۔