ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاگل خانے میں داخل نہ ہونے پر4 ٹریفک وارڈنز نوکری سے فارغ

Traffic Wardens suspended
کیپشن: Traffic Wardens
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: منشیات کے مبینہ عادی چار ٹریفک وارڈنز کو سی ٹی او نے مینٹل ہسپتال میں قائم منشیات بحالی سینٹر داخل نہ ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا۔

منشیات کے مبینہ عادی وارڈنز کو عدالت جانا مہنگا پڑ گیا،چیف ٹریفک آفیسر نے مینٹل ہسپتال میں قائم منشیات بحالی سینٹر میں داخل نہ ہونے پر وارڈنز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔  ذرائع کے مطابق وارڈنز نے پرائیویٹ ٹیسٹ کروا کر ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چاروں وارڈنز کو لیکر مینٹل ہسپتال پہنچے تھے جہاں وارڈنز نے مینٹل ہسپتال منشیات بحالی سینٹر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا۔

عدالتی احکامات سے پہلے ہی سی ٹی او ایکشن میں آ گئے اور سینئیر ٹریفک وارڈن فضل حسین،ٹریفک وارڈن انصر اعجاز،وارڈن بابر سہیل اور ڈرائیور جنید اصغر کو ڈسمس کر دیا گیا،چند ماہ قبل ٹریفک وارڈنز کے ڈرگ ٹیسٹ کروائے گئے تھے اور ٹریفک پولیس کے 8 وارڈنز کے ڈرگ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور چار وارڈنز پہلے ہی منشیات بحالی سینٹر میں ایک ماہ رہ چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer