سٹی 42: پنجاب حکومت کا سی پیک کے تحت بنائے گئے اسپیشل اکنامک زون میں پلاٹوں کی تقسیم پر انکوائری کرانے کا فیصلہ ۔چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم انکوائری رپورٹ بنا کر وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔
سی پیک کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔جہاں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دیکر پاکستانی معیشت کو مستحکم کیا جائےگا اوربےروزگاروں کو روزگار ملےگا ۔سی پیک کے تحت گزشتی روز صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اسپیشل اکنامک زون پلاٹوں کی تقسیم پر شکایات اور دیگر مسائل پر بریفنگ دی گئی ۔زرائع کا کہنا ہے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کمیٹی کو غیر قانونی پر پلاٹس کی فروخت کے متعلق بھی آگاہ کیا اور سفارشات دیں کہ پنجاب حکومت اسپیشل اکنامک زون کی انکوائری کرائے جس پر اب چیف منسٹر انسپکشن ٹیم انکوائری کرے گی ۔رپورٹ بنا کر وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی فیک فائنڈنگ رپورٹ پر سی ایم آئی ٹی کو دی جائے تاکہ اس کی بھی ایک شفاف رپورٹ بن سکے ۔اسپیشل اکنامک زون میں پلاٹس کی تقسیم اور الاٹمنٹ کے متعلق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں پلاٹس کی تقسیم اور تعمیر پر نئی پالیسی لارہے ہیں کیونکہ اسپیشل اکنامک زون کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں کہ جہاں پلاٹ لے کر رکھا دیا جائے ۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پلاٹس کی تقسیم اور فروخت پر شکایات کو دیکھ رہے اور اس سخت ایکشن بھی ہوگا اور ڈویلپر کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔