چیف سیکرٹری پنجاب عوامی مسائل کےحل کیلئےسرگرم

25 Oct, 2021 | 01:08 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: چیف سیکرٹری پنجاب عوامی مسائل کےحل کیلئےسرگرم،،چیف سیکرٹری کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین سےملاقات،، چیف سیکرٹری نے موقع پر ہی شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آج چیف سیکرٹری نے اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی اور فرداً فرداً ان کے مسائل سنے۔ چیف سیکرٹری نے شہریوں کی درخواستوں پرموقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔

چیف سیکرٹری کامران علی افضل کاکہنا تھاکہ افسران عوام کے خادم ہیں، انہیں حاکم بن کر نہیں بلکہ خادم بن کرکام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔شہریوں کو دفاتر کے چکر لگوانے سے گریز کیا جائے۔
 

مزیدخبریں