ملک اشرف : ہائیکورٹ کا لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ، عدالت عالیہ نےلاہور بورڈ کے ملازمین کو دوہزار سولہ کی بجائے 28 فروری 2012 سے مستقل کرنے کا حکم دے دیا
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نےرابعہ ارشد سمیت دیگر ملازمین کی اپیل پر حکم جاری کیا، درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کو تقرری کی تاریخ سے مستقل کرنے کی مخالفت کی گئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملازمین لاہور بورڈ میں 28 فروری 2012 کو کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، بورڈ نےسالانہ کاکردگی، تعلیمی اہلیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقل کیا۔
تاہم بورڈ نے تاریخ تقرری کی بجائے دوہزار سولہ سے ریگولر کیا، ہائیکورٹ سے تقرری کی تاریخ سے ریگولر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت عالیہ نےلاہور بورڈ کے ملازمین کو دوہزار سولہ کی بجائے 28 فروری 2012 سے مستقل کرنے کا حکم دے دیا