ویب ڈیسک : پنجاب میں آج سے میگا ویکسی نیشن مہم آج سے شروع ہو چکی ہے۔ تمام اضلاع میں 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
پورے صوبے میں بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے لیے گھر گھر مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے لیے فوکل پرسن کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں، 12ہزارسے زائدٹیمیں ہرمحلے میں جاکر ویکسی نیشن کریں گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سماجی کارکنوں کو مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔