( فخر امام ) گجرپورہ کے علاقے میں نوجوان مبینہ طور پر اغوا، والد کے مطابق 20 سالہ الطاف دکان سے واپس گھر گیا مگر گھر نہیں پہنچ سکا، اہلخانہ کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ الطاف کہ 3 روز قبل دکان سے گھر کے لیے نکلا تھا، مگر گھر نہیں پہنچ سکا، 3 روز سے مسلسل تلاش کر رہے ہیں، شبہ ہے کہ بیٹے کو کسی نے اغوا کیا ہے۔ گجرپورہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے مگر تاحال الطاف کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ لڑکے کی پراسرار گمشدگی پر شدید پریشانی کا شکار ہیں، اعلیٰ حکام نوٹس لے کر بچے کی تلاش میں مدد کریں۔
ادھر اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ سے نکاح کے دن اٹھارہ سالہ لڑکی غائب ہوگئی، لڑکی کواغوا کیا گیا یا اپنی مرضی سے گئی؟؟ تاحال معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس نے مقدمہ درج کےمختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کےمطابق ماڈل ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی نکاح والے دن اقبال ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی، مغویہ کا نکاح تھا جسکے لیےبھائی نے پارلر کے باہراسےچھوڑا اور واپس آگیا،کچھ گھنٹوں بعد مغویہ کا نمبر بند ہوگیا، پارلر انتظامیہ کےمطابق مغویہ پارلرمیں آئی ہی نہیں۔