ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت میاں میرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت میاں میرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپرا/ عابد چوہدری ) حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے ہو گیا، زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دینے کے لئے آ رہی ہے۔ گھنا

معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ المعروف بالا پیر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے ہوا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ممبر امور مذہبیہ کمیٹی شفقت گیلانی سمیت زائرین اور عقیدت مند شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران محفل حمد و ثناء منعقد ہوئی جس کے بعد مزار پر چادر پوشی کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ اور ممبر امور مذہبیہ کمیٹی شفقت گیلانی نے کہا کہ دین اسلام کی ترویج میں حضرت میاں میر نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریبات کے دوران زائرین احاطہ دربار میں چراغاں کرنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ عرس تقریبات میں زائرین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، ان کا عقیدہ ہے کہ اولیاء کرام کے مزارات پر مانگی دعائیں اور منتیں قبول ہوتی ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے حضرت میاں میر دربار اور ملحقہ بازار کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی مغل پورہ عادل رشید نے ڈی آئی جی آپریشنز کو بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دربار میاں میر کے داخلی راستوں پر زائرین کی چیکنگ و جسمانی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی آی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ عرس کے موقع پر 01 ایس پی، 03 ڈی ایس پیز، 07 ایس ایچ اوز اور 400 سے زائد جوان تعینات ہیں۔ تین شفٹوں میں ایلیٹ فورس کے جوان بھی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی دربار کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔