(ویب ڈیسک ) بھارت کے شہرممبئی میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ جسم فروشی کرتے ہوئے پکڑی گئی، پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر اداکارہ سمیت 3 خواتین کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامور اداکارہ جسم فروشی کے گھناؤنے فعل میں مبتلا تھی جسکو ممبئی پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، پولیس کی جانب سے گورے گاؤں میں موجود ایک فائیو سٹار ہوٹل پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے کاروبار کو تالا لگا دیا گیا اور مجرمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ہوٹل میں جسم فروشی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی۔ پولیس اہلکار گاہک بن کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور 10 لاکھ روپے میں ایک انٹرنیشنل بیلی ڈانسر اور 2 ٹی وی اداکاراؤں کے لیے معمالات طے کئے، جس سے پولیس اہلکاروں کو یقین ہوگیا کہ ہوٹل میں واقعی جسم فروشی کا کاروبار سرگرم ہے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے اس نازیبا کاروبار میں مبتلا 1 بالی ووڈ اداکارہ اور 3 خواتین کو گرفتار کر لیا۔