آرمی چیف نے گلوکار شوکت علی بڑی مشکل آسان کردی

25 Oct, 2020 | 07:41 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹیٹیوٹ خیر پور میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں لاہور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ایچ بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان بھی موجود تھے۔

شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بھی شوکت علی کے لئے پھول بھجوائے گئے۔

واضح رہے فوک گلوکار شوکت علی جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

مزیدخبریں