(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا پاورشو ، جہاں ہونے لگے مریم نواز کے لباس کےچرچے، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےمریم نواز نے اپنے لباس کی بدولت خوب داد سمیٹی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کا تیسرا جلسہ منعقد کیا گیا جہاں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بلوچی لباس پہن کر تشریف لائیں جس کو دیکھ کر کارکنان بہت خوش ہوئے اور مریم نواز نے بے شمار تعریفیں سمیٹی۔
سفید اور سرخ رنگ کے بلوچی لباس نے بلوچستان کے لوگوں کے لیے مریم نواز کی محبت کو ظاہر کیا جبکہ مریم نواز نے اپنی تقریر کے آغاز میں عوام کو بتایاکہ " آج میں نے بلوچی لباس پہنا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے جتنی محبت پنجاب سے ہے اس سے زیادہ محبت بلوچستان سے ہے"، وہ بلوچستان کے لوگوں سے بلکل ویسے ہی محبت کرتی ہیں جیسے کے پنجاب کی عوام سے، پنجاب اور بلوچستان کے لوگ ان کے لیےمساوی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سندھی ہندو صارف کپل دیو نے مریم نواز کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا " مریم نواز صاحبہ!!آپ سندھ گئے تو آپ نے اجرک پہنا، آپ بلوچستان گئے توآپ نے بلوچی لباس پہنا،امید ہے جب آپ اقتدار میں آئین گی تو سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو نہیں بھولیں گی جنہوں نے آپ کو اتنی محبت دی ہے"۔
ایک صارف نے لکھا " مریم نواز نے کوئٹہ جلسے میں بلوچستان، بالخصوص بلوچ خواتین سے اظہار یکجہتی کےلئے خاص بلوچی لباس زیب تن کیا ہے "۔