نشتر پارک (حافظ شہباز) سابق کپتان سلمان بٹ نے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ کر خود کو کوچنگ اور کمنٹری کے میدان میں آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق کپتان سلمان بٹ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے، سلمان بٹ اب اپنے نئے کیرئیرکی شروعات کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کے ساتھ کمنٹری میں خود کو آزمانا چاہتا ہوں، پی ایس ایل کے میچزکے بعد قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں کمنٹری کروں گا۔
سلمان بٹ نے کہا کہ میں نے کوچنگ کورسزبھی کیے ہوئے ہیں کوچنگ کی طرف بھی آنے کا آپشن ہے، ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن یہ سیزن نہیں کھیل رہا مجھے اعتماد ہے کہ میں کمنٹری اور کوچنگ میں کامیاب ہوسکتا ہوں۔
دوسری جانب قو می کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا، سلمان بٹ نے مسلسل نِظر انداز کئے جانے پر قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کنٹریکٹ میں سخت شرائط اور میڈیا پالیسی پر شدید تحفظات کے باعث سلمان بٹ نے فرسٹ کلاس کر کٹ کھیلنے سے انکارکیا ہے، انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے۔
واضح رہے کہ سلمان بٹ کا شمار گزشتہ تین سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر بیٹسمینوں میں ہوتا ہے ، اسی بنیاد پر سابق کپتان کا موقف ہے کہ اگر اس بہترین پرفارمنس کے باوجود وہ فرسٹ الیون میں جگہ نہیں بنا پاتے تو پھر بہتر ہے کہ خود کو ٹورنامنٹ سے دستبردار ہی کروالیا جائے۔