لڑکی کو کھانے پربلانے کا 5 لاکھ بل، حیران کن واقعہ

25 Oct, 2020 | 01:18 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)جدید دو ر میں ہر دوسرا انسان کسی نہ کسی مسئلہ کا شکار ہے، سکون اور راحت کی تلاش میں ادھر اُدھر بھاگ رہا ہے،دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کو اس کا حل سمجھ رہا ہے، سوشل میڈیا کے اس دور جہاں لوگ ازدواجی زندگی میں بندھ رہے ہیں وہیں کچھ کے ساتھ ہاتھ بھی ہورہا ہے جیسا کہ ایک لڑکے کے ساتھ ہوا۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد دو سے ایک ہوگئے،رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب یہ ٹرینڈ بن چکا کہ سوشل میڈیا پر ہی ساری انڈرسٹینگ  کرلی جاتی، پہلے دوستی اور پھر شادی کرنا۔مگر اس مراحلےمیں بھی احتیاط سے کام لینا چایئے کیونکہ نوسرباز خواتین اس کام میں ملوث ہوکر شہریوں کو لوٹنے میں سرگرم عمل ہیں۔ لڑکی نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کا امتحان لینے کا انوکھی ترکیب اپنائی جو کہ لڑکے کو خاصی مہنگی پڑی،واقعہ چین میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پر لڑکے نے لڑکی سے ملنے کا اصرار کیا، لڑکی مان گئی، تو دونوں نے کسی ریسٹورنٹ میں ملنے کا ارادہ کیا، مگر لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی دوست بہت ہی چالاک نکلے گی۔لڑکے نے تکلف کرتے اپنی نئی گرل فرینڈ کو دعوت پر مدعو کیا،کافی اصرار کرنے پر لڑکی نے آنے کی حامی بھری۔

مقررہ وقت پر جب لڑکی ہوٹل پہنچی تو لڑکا حیرت زدہ نظروں سے اس کو دیکھنے لگا کیونکہ لڑکی کے ساتھ23 اور لوگ دعوت پر آئے، تمام افراد نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور لڑکے کا شکریہ ادا کرتے اجازت لی اور چلے گئے،بعدازاں ویٹر بل لے کرآیا تو لڑکے کی آنکھیں کھل گئیں کیونکہ کھانے کا بل  2300 پاؤنڈ یعنی (تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب بنا۔لڑکے نے مایوسی کے عالم میں بل ادا کیا اور خود کو کوستے ہوئے گھر کی راہ لے لی۔

لڑکی کی گرل فرینڈ کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر بننے والے اپنے بوائے فرینڈ کی  دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی۔
 

مزیدخبریں