(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا، کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔ مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔عمران خان نےکرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا، کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 24, 2020
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاتھا کہ ایک طرف مریم کہتی ہیں کراچی انکوائری کی ضرورت نہیں اور دوسری طرف کہتی ہیں کہ انکوائری ہوئی تو پیش ہونگی، مریم نواز نے متضاد باتیں کیں، جھوٹ تو ان کی گھٹی میں ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف 15 جنوری کو جیل میں ہونگے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر اہلیہ کیلئے مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگائے، پہلے نواز شریف کی تاریخ پیدائش کو قائداعظم سے ملایا، مادر کرپشن مریم صفدر اپنے حواس کھوچکی ہیں، فادر آف کرپشن کو امام، کیلبری کوئین خود کو مادرملت کہلوانا پسند کرتی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی سے پاکستان بلیک لسٹ میں نہیں گیا، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کا عملدرآمد قوم کیلئے باعث فخر ہے، بھارت اور اپوزیشن اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہوگئے، دونوں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں، بھارت اور اپوزیشن کو پاکستان کے بلیک لسٹ نہ ہونے کا غم کھائے جا رہا ہے۔