(سٹی42)لاہوریوں کی سفری سہولیات کی مشکلات کے ازالہ کے لئے مزید اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، لاہور کا بڑا میگا پروجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہوگیا،اورنج لائن میٹرو ٹرین آج چل پڑی،وزیراعلیٰ پنجاب آج افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ دلان لاہوریوں کے لئے اچھی خبر آگئی،مقدموں،تنازعوں کے تمام سپیڈ بریکرعبور کرتے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ33ماہ تاخیرسےپانچ سال بعدمکمل ہوگیا،وزیراعلی سردارعثمان بزدارآج افتتاح کردیا،ٹرین علی ٹاؤن رائیونڈروڈسےڈیراں گجراں تک27کلومیٹرسےزائدروٹ پر27سٹاپ کرےگی۔40 روپے یک طرفہ کرایہ کیساتھ روزانہ اڑھائی لاکھ مسافرسستی اور آرام دہ سفری سہولت سے مستفید ہونگے۔
اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے شہری جہاں بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے، وہیں سفر کے دوران تاریخی مقامات کو بھی دیکھ سکیں گے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹیشن کے جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم کا آج افتتاح ہوچکاہے۔
سٹی فور ٹی ٹو نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کے دوران خصوصی کوریج کی ہے۔ اورنج لائن میں بزرگوں ،معذوروں، خواتین اور بچوں کے بیٹھنے کے لئے خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ٹرین کی ہر بوگی کو فائر سیفٹی سامان سے مزین کیا گیا ہے۔ ٹرین میں خودکار نظام سٹیشن کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔
ٹرین ہر دو منٹ بعد ایک سٹیشن پر رکتی ہے۔ٹرین صبح چھ بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک چلے گی۔ ٹرین کے خودکار گیٹس رکنے پر کھلتے اور چلنے پر بند ہوجاتے ہیں۔ ٹرین کے اندر ائیرکنڈیشنگ کا جدید نظام ٹمپریچر کو ٹھیک رکھتا ہے۔
دوسری جانب ن لیگ بھی آج اورنج لائن کاافتتاح کیا،پارٹی کی جانب سےجین مندرچوک پرصبح10بجےتقریب کاانعقادکیا گیا،سینئر رہنما خواجہ سعدرفیق،صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک،سابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں جنرل سیکرٹری ن لیگ لاہورخواجہ عمران نذیررہنماوکارکن شریک ہوئے،افتتاح سے قبل خواجہ سعدرفیق کا کہناتھا کہ اورنج لائن منصوبہ کاکریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے،میاں شہبازشریف محسن پنجاب ہیں، پرویزملک نے کہا میاں شہبازشریف نے صوبہ کی دن رات خدمت کی ،سردار ایاز صادق کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو عوامی خدمت کی سزا دی گئی جبکہ خواجہ عمران نذیر نے کہ میاں شہبازشریف کے کام آج بھی بول رہے ہیں۔