فاروق ستار کی شہباز شریف سے ملاقات

25 Oct, 2019 | 10:31 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف سے سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستارکی ملاقات، فاروق ستار نے میاں نوازشریف کی ضمانت منظوری پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔       

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ کے وزیراعظم رہنے والے سیاستدان کی صحت کے معاملے پر کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے اور حکومت کو میاں نوازشریف کو بہترین سہولتیں دینی چاہیئں۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ فاروق ستار کے شکر گزار ہیں جو میاں نوازشریف کی طبیعت دریافت کرنے آئے اور نیک خواہشات پر ان کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر سلمان خان سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں